وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا