وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفی کی خبروں کا معاملہ، ترجمان وزیراعظم کی اسد عمر کے استعفی سے متعلق خبروں کی تردید
افتخار درانی نے کہا کہ وزیر خزانہ کے استعفی کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر صریحا من گھڑت اور بے بنیاد ہے، من گھڑت خبر کی تردید کے باوجود بھی بعض حلقے ایسی بے بنیاد خبر کو اچھال رہے ہیں، من گھڑت خبروں کی تشہیر کرتے وقت اس بات تک کا خیال نہیں رکھا جاتا کہ ایسی بے سروپا خبروں سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی خبر کی تشہیر سے پہلےوزیر اعظم کے ترجمان سے تصدیق کر لی جائے، ایسا کرنا نہ صرف میڈیا نمائندگان کی صحافتی بلکہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔