ایف آئی اے نے شارجہ سے ڈی پورٹ ہوکر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے والے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم محمد یونس کو گرفتارکرلیا
ملزم محمد یونس کے خلاف پانچ سال قبل 10مئی 2013ءکو تھانہ صدر گجرات میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا جس میں ملزم گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہوگیااور پی آئی اے کی فلائٹ پی کے پی کے210پر متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ائیرپورٹ سے سیالکوٹ پہنچا جہاں ایفآئی اے عملہ نے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد یونس عدالتیاشتہاری بھی ہے اور اس کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور اسے تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔