مریم اورنگزیب جھوٹی، میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا: عطا الحق قاسمی
سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے انھیں جھوٹی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کیخلاف کیس مریم اورنگزیب کے دور وزارت میں بنا، پی ٹی وی پر پروگرام کے پرومو کے پیسے بھی ان کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے۔ عطا الحق قاسمی نے پرویز رشید کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے لیکن پرویز رشید نے سارا ملبہ اپنے سر لے لیا۔سابق چیئرمین پی ٹی وی کے الزامات پر مریم اورنگزیب نے نپے تلے انداز میں جواب دیا اور کہا کہ عطا الحق قاسمی ان کے بزرگ ہیں، وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہی ہوگا، اب بھی ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قرار دیا تھا جبکہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں ادا کئے گئے 19 کروڑ 78 لاکھ روپے عطا الحق قاسمی، سابق وزرا، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔