قومی معیشت اب مستحکم ہوگئی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں :ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قومی معیشت اب مستحکم ہوگئی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔ ایک نجی نیوزچینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اقتصادی بحالی پروزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کوسراہاہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کا اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے اور برطانیہ میں ایک پاکستانی خاندان سے انیس کروڑ پائونڈ کی بازیابی اس بات کاثبوت ہے اور یہ رقم واپس پاکستان لائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہاکہ حزب اختلاف پارلیمنٹ کی بالادستی کے بلندوبانگ دعوے کررہی ہے مگر وہ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ عملی تعاون کے لئے تیارنہیں