سیاسی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کافورم موجود ہے:شبلی
سینیٹ میں قائدایوان سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر دبائوڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مسائل پر غوروخوض اور ان کے حل کے لئے پارلیمنٹ کافورم موجود ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کامعاملہ اتفاق رائے سے حل کیاجائے گا۔