چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، حکومت نے 3 نام تجویز کردیئے
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لئے 3 نام سامنے آگئے ، جن میں بابریعقوب،فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پر وفاق نے3نام تجویز کردیئے، امیدواروں میں بابریعقوب،فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام شامل ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے تینوں نام تجویز کرنے کی منظوری دے دی۔ گذشتہ روز وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کےلئے جلد اتفاق ہوجائے گا، چیف الیکشن کمشنر کےلئے وزیراعظم نے تاحال نام فائنل نہیں کئے۔ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پرحکومت اوراپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا تھا، سندھ اور بلوچستان کی دو نشستوں پر بارہ نام زیر غور آئے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی سبکدوشی کےبعدتینوں ارکان کے تقرر کا فیصلہ کیاجائے گا۔