پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس،وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں،ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں،اعجاز چودھری، اسد عمر، جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزمان نے بریت کی درخواستیں واپس لیں، کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے،یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے، زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چودھری کر رہے ہیں۔ وکیل بابر اعوان نے مؤقف پیش کیا کہ جو ملزمان عدالت آ رہے ہیں ان کی درخواستوں پر بحث سن لیں جس پر عدالت نے سماعت میں ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ کر دیا اور پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخرکر دیا گیا۔