سعودی وفدکے دورے سے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے:اسد قیصر
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ بن محمدشیخ ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے ہوائی اڈے پروفد کااستقبال کیا۔اپنی مختصرگفتگومیں اسدقیصرنے کہاکہ سعودی وفدکے دورے سے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔اس موقع پر سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان ان کادوسراگھرہے اور دورے کا مقصددونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان برادرانہ اورپارلیمانی تعلقات کومزیدفروغ دیناہے۔ سعودی وفد قومی اسمبلی کے سپیکر کے علاوہ صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی، وفاقی وزرا اور اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریگا