سینیٹ میں قائدایوان سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر دبائوڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں
سینیٹ میں قائدایوان سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر دبائوڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی مسائل پر غوروخوض اور ان کے حل کے لئے پارلیمنٹ کافورم موجود ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کامعاملہ اتفاق رائے سے حل کیاجائے گا۔