چین: ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 4 افراد لاپتہ
چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے قریب سمندر میں ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔صوبہ فوجیان کی انتظامیہ کے مطابق زان گزہو شہر کے جزیرہ نما گولئی کے قریب صبح ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی جس پر صوبائی سمندری ریسکیو سنٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو بچا لیا جبکہ 4 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی میں 17 افراد سوار تھے۔