1971 کی جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم کا آج 49 واں یوم شہادت

1971 میں پاک بھارت معرکہ میںبہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنیوالے پاک فوج کے ہیرومیجر محمداکرم شہیدکا آج 49 واں یوم شہادت ہے۔میجراکرم شہید کو برسی کے موقع پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے نشان حیدر پانے والے میجر اکرم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکا کہنا تھا کہ ہم عظیم قربانی پر میجر اکرم شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے جنگ کے دوران ہلی کے میدان میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور تمام مشکلات کے باوجود دشمن کو واپس دھکیل دیا اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ایسی بہادری ہی ہماری پہچان ہے،ہمارے شہداہمارا فخر ہیں۔