جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب
ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے، تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب کردی گئیں ہیں۔ ائیرپورٹ منیجر اسلام آباد کے مطابق ایئر پورٹ کے بین الا قوامی روانگی اور آمد لاؤنج میں یہ مشینیں نصب کی گئیں ہیں، مشینیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں دوسری جانب کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایئرلائنز اور مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی ائرلائنز ائیرپورٹ کے ٹرمینل عمارت کنکورس ہال کے احاطے میں اپنے کاؤنٹر قائم کریں گی. ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو ٹرمینل عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان کے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کووڈ نائنٹین کے منفی ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کریں