کرک میں نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق کرک کےعلاقہ چوکارہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر3 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان کے ہے،جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پویس حکام نے مزید کہا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔