کورونا سے مزید 43افراد جاں بحق ،3119نئے کیسز رپورٹ
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید43 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 8303تک پہنچ گئی ، 3119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آہریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کوروناوائرس کے حوالہ سے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 85.3فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24 گھنٹوںکے دوران کوروناوائرس کے2224 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور یہ تعداد52359تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5874تک پہنچ گئی۔صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20907،صوبہ پنجاب 19941،صوبہ خیبر پختونخوا3445،صوبہ بلوچستان570،آزاد جموں وکشمیر1477جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد145رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے1 لاکھ 22 ہزار 293کیسز رپورٹ ہو چکے،صوبہ سندھ میں1 لاکھ 80 ہزار 940،صوبہ خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683،صوبہ بلوچستان میں 17ہزار 392، گلگت بلتستان میں 4ہزار 708، اسلام آباد میں 31 ہزار 992جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں اب تک کوروناوائرس کے7 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 13 ہزار 341 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3لاکھ 52ہزار 529 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔ پنجاب میں 3ہزار 137، سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر میں 175مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ57ہزارچھ مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں99215،خیبرپختونخوا43839، بلوچستان16653،اسلام آباد 25784آزاد جموں وکشمیر 5567جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4465مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی ۔کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں20.12 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6اور سندھ میں 14.1فیصد تک ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57فیصد تک آگئی۔کورونا کے 2ہزار 469مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی اوسی کے مطابق لاہور میں 80، ملتان 40، راولپنڈی 19 اور فیصل آباد میں 4مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں 75مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔این سی او سی کے مطابق پشاور میں 41اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 40مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مظفر آباد میں 2مریض وینٹی لیٹر پر ہیں