اسرائیلی جیلوں میں بند معذور فلسطینی قیدیوں کی تعداد 70ہو گئی
اسرائیلی جیلوں میںقید معذور فلسطینی قیدیوں کی تعداد 70تک پہنچ گئی ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق اسٹڈی سینٹر برائے امور اسیران و رہا شدگان کے سینئر ذمہ دار عبدالناصر فروانہ نے جاری رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں 70 معذور فلسطینی قید ہیں۔ ان میں بعض جسمانی معذوری کا شکار ہیں جبکہ بعض نفسیاتی نوعیت کے عوارض میں مبتلا ہیں مگرانہیں کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیںکی گئی۔عبدالناصر فروانہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج ریاستی سرپرستی میں معذورں اور صحت مند افراد میں کوئی فرق نہیں کررہی ہے۔ معذور قیدیوں کو بھی جسمانی، نفسیات اور ذہنی تشدد کا سامنا ہے۔