سابق حکمرانوں نے اداروں ،سیاسی نظام کو معذور کیا، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے معذور افراد کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے، بزدار حکومت خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سرکاری ملازمتوں میں مختص 3 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کراچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں.