پی ڈی ایم کا ٹولہ ذہنی مریض ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خصوصی افراد وی آئی پی لوگ ہیں،حکومت پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے علاج، تعلیم، رہائش، کھانے سمیت مختلف پالیسی منظور کی،خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذوری کی زندہ مثال ہے،معذوری کا شکار پی ڈی ایم ٹولے نے عوام سے بدلہ لینا ہے،عوام کو خواہشات کا ایندھن بنا کر اپنے مفادات پورے کرنا چاہتے،اخلاقی معذوروں نے ملکی معیشت اور جمہوریت کو معذور کیا،سیاسی غلامی سے عوام کو نجات دلائیں گے،وفاقی حکومت سیاسی معاملات دیکھتی ہے، انتظامی معاملات وزیراعلی کے پاس ہے،پی ڈی ایم کورونا جہاں جہاں جائے گا چہرہ نہیں دیکھے گا،سیاسی میدان میں کرپشن کا کورونا پی ڈی ایم کی شکل میں مسلط ہے،پی ڈی ایم کا ٹولہ ذہنی مریض ہے،پی ڈی ایم کاٹولہ انسانیت کیلئے خطرہ پیدا کر رہاہے،معصوم عوام کو جو سیاسی غلامی کا شکار ہیں ان کو وزیر اعظم کی سربراہی میں آزادی دلائیں گے،وزیراعظم کی سربراہی میں ان کا بہترین علاج کریں گے۔