مقبوضہ کشمیر:کروناوائرس مزید 12افرادکی جان لے گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے27ہزار117تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 542کی رپورٹیں مثبت آ ئی ہیں ۔ کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 12ہزار256ہوگئی ہے جن میں 45ہزار462جموں جبکہ 66ہزار794کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کے پی آئی کے مطابق گزشتہ روزکر مزید 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1730پہنچ گئی جن میں611جموں جبکہ 1119کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 542معاملات میں 380جموں جبکہ 267کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 267متاثرین میں 118سرینگر، 29بارہمولہ، 37بڈگام،15 پلوامہ، 10کپوارہ، 12اننت ناگ، 11بانڈی پورہ، 16گاندربل، 2کولگام اور 6شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 109ضلع جموں، 24راجوری، 51ادھمپور، 15ڈوڈہ، 13کٹھوعہ، 3پونچھ، 23سانبہ، 27کشتواڑ،20رام بن اور 3ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔