وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں ویڈیو لنک سے خطاب کرینگے
ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ 12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی، جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس میں شرکت کی برطانوی دعوت قبول کرلی ہے ۔ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کواجاگر کریں گے ، جبکہ وزیراعظم بلین ٹری سونامی منصوبے اور چیمپئن سٹی منصوبوں پربات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان گرین پاکستان ، نیشنل پارکس اور توانائی دوست منصوبوں پر اظہار خیال کریں گے، وزیراعظم کورونا کے دوران گرین جابز پر بھی بات چیت کریں گے ، سمٹ میں شرکت کے حوالے سے وزیراعظم نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔