برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان، شیڈول جاری

کراچی : برطانوی ایئر لائن نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر ے گی، اس سلسلے میں ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان آپریشن کے لئے جدید ائیر بس اے332استعمال کرے گی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں