امریکیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا: جوبائیڈن

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ویلمینگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا میں کورونا کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہوگی اور کسی بھی شہری کو مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ ویکسین لگوائے۔
نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں کہ 20 جنوری کو صدر کی حلف برداری کی تقریب کورونا وائرس کے باعث پرہجوم نہیں ہوگی۔