گورنر پنجاب چوہدری سرور، بیگم سرور کو کرونا ٹرائل ویکسین لگا ئی گئی

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی یو ایچ ایس آمد. گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ بیگم سرور وی سی آفس میں موجود . وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور، بیگم سرور کو کرونا ٹرائل ویکسین لگا ئی گئی، اس کے علاوہ گورنر پنجاب کے تمام سٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا ئی گئی۔ گورنر پنجاب کو کرونا ٹرائل ویکسین وی سی پروفیسر جاوید اکرم کے مطمئن کرنے پر لگائی گئی. گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگائی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹائلز جاری ہیں، اب تک 7 ہزار لوگوں پر کورونا ویکسین کے ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔