پاکستان بحریہ کے سربراہ امیر البحر امجد خان نیازی نے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران ترک فلیٹ کمانڈر سے فلیٹ ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی
پاکستان بحریہ کے سربراہ امیر البحر امجد خان نیازی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران انھوں نے ترک فلیٹ کمانڈر امیر البحر اکرومنت تتلیگلو سے فلیٹ ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ترک فلیٹ ہیڈ کوارٹرگولکک بیس پہنچنے پر پاکستان بحریہ کے سربراہ کا ترک امیر البحراکرومنت تتلیگلو نے پرتپاک استقبال کیا۔ امیر البحر امجد خان نیازی کو ترک فلیٹ کمانڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انھوں نے ترک گولکک بیس شپ یارڈ کمانڈر مصطفی سہگل سے ملاقات کی۔