لاہور: کرونا مزید 5 زندگیاں نگل گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور کرونا وائرس کی دوسری لہر مزید پانچ زندگیاں نگل گئی۔ جس کے بعد شہر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1245 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں اموات کی تعداد 3147 تک پہنچ چکی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 201 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ جس کے بعد شہر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور مریضوں کا تناسب 6.50 ہوچکا ہے۔