لاہور: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے اس واقع کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جس نے فائرنگ سے جہاں بحق ہونے والے 40 سالہ جاوید کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقع کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم اس واقع کو درینہ دشمنی کا شاخسانہ بھی قرار دیا ہے۔