احد چیمہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت 10 دسمبر تک کے لئے ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس کے 3 گواہوں خالد محمود، عمار منظور اور شاہد وحید کے بیانات قلمبند کئے۔ عدالت نے بے نامی اداروں سے متعلق گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے ان اداروں کے وکلاءکی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر بے نامی اداروں کے گواہان کو طلب کرلیا ہے اور انہیں نوٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ کیس کی سماعت 10 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔