بلوچستان:جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ، انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق
کراچی: لائٹ ویٹ جہاز جیرو کاپٹر بلوچستان کے علاقے آواران میں گر کر تباہ ہوگیا ۔جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔ قاضی اجمل کی لاش 3 روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پائلٹ قاضی اجمل خود تیار کردہ جہاز سمیت کنڈ ملیر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ جنہیں ایک شخص یاسر نے سیاحتی مقصد کیلئے کنڈ ملیر آمد کی دعوت دی تھی۔ وہ بھائی کے ہمراہ جہاز کو ٹرک پر لاد کر 2 دسمبر کو کنڈ ملیر پہنچے۔کنڈ ملیر میں اجمل قاضی نے اپنے تیار کیے ہوئے جہاز کو اڑا کر 1500 فٹ کی بلندی پر پہنچا دیا جہاں انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ چچا کے بیان کے مطابق اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوسکا۔ اہلِ خانہ کو جہاز سے حادثہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔