لاہور:این اے 133میں ضمنی انتخابات کا معرکہ،پولنگ جاری
لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا۔ پولنگ کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 133 لاہورمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرزحق رائے دہی رکھتے ہیں۔این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ مرد و خواتین کےلئے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔ضمنی انتخاب کے لیے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے133 پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔