لاہور:این اے 133میں ضمنی انتخابات:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا
ضمنی انتخاب این اے 133لاہور: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا , متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری۔ڈی آر او کے مطابق موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی, تمام پریزائڈنگ افسران کو مو بائل فون کے حوالے سے سخت احکامات جاری۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران یقینی بنائیں کہ ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر نہ لائیں, تمام پریذائیڈنگ افسران سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔