اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
اتوار کے روز اسکولوں میں چھٹی اور ٹریفک میں شدید کمی کے باوجود لاہور کی فضا میں موجود آلوگی میں کمی نہ آسکی ۔ اسکولوں کی چھٹی اور دفاتر بند ہونے کے سبب لاہور میں آج ٹریفک انتہائی کم ہے لیکن اس کے باوجود بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔