جہلم: مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2 طالبات سمیت 3افراد جاں بحق, 13 زخمی
جہلم میں دینہ کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 طالبات سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ میں مسافر کوسٹر بس پل سے نیچے گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوسٹر بس لاہور سے مری جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکول کا ٹرپ لاہور سے مری جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ کوسٹر میں طلبہ و طالبات سوار تھے۔ حادثے میں 2 طالبات اور ایک 45سالہ شخص جاں بحق ہوا۔