پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں: پولیس کا انکشاف
سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے وحشیانہ تشدد سے سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق اتوار کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ سے گرفتار ہوئے 13 مرکزی ملزمان کا ایک دن کا عارضی ریمانڈ لیا جائے گا اور پیر کے روز ملزمان کو گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے انکشاف کیا کہ منیجر پریانتھا کمارا پر حملہ کرنیوالے مشتعل ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں بھی تھیں، انہیں قتل کرنے کے بعد ملزمان نے ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔