راولپنڈی ٹیسٹ میچ آخری مراحل میں داخل,پاکستان کے 8 کھلاڑی آوٹ

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لیے جبکہ قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں فتح کے لیے 83 رنز درکار ہیں۔ ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے انکی وکٹ حاصل کی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے اسکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ آغا سلمان 30 رنز اور اظہر علی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں اپنے 5ہزار رنز مکمل کر لیے۔