ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 30 ہزا میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے منظوری دیدی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 130,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے اور سی پیک ”پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ” کو ”پاکستان انرجی ریوالونگ اکائونٹ” میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، ایم این اےو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے مشیربرائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیر اعظم کے مشیر برائے حکومتی افادیت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود بھی موجود تھے۔