جرمنی میں ایک جھیل سے0.5kg وزن کی سونے کی اینٹ ڈھونڈنے والی لڑکی کو اسے اپنے پاس رکھنے کی اجازت دے دی گئی
خبرایجنسی کے مطابق جرمنی میں بویریا کے مقام کے قریب جھیل کُونِگسی میں ایک سولہ سالہ لڑکی تیراکی کررہی تھی، کہ اس دوران اس کو جھیل میں دو میٹر کی گہرائی سے سونے کی ایک اینٹ مل گئی،، لڑکی نے سونے کی دریافت کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا تھا،، پولیس حکام چھ ماہ تک تفتیش کے باوجود اصل مالک کو تلاش کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد یہ سونا اسی لڑکی کو دے دیا گیا،،آدھے کلوگرام کی اس اینٹ کی بازار میں مالیت سولہ ہزار یورو ہے،مغربی میڈیا میں سونے کی اس اینٹ کی دریافت کے بعد اس جھیل میں نازیوں کے کھوئے ہوئے سونے کی موجودگی کی افواہیں ایک بار پھرگرم ہوگئی ہیں۔