پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نج کاری پیپلزپارٹی کی تجویز ہے، قومی ائیرلائن کا خسارہ چالیس ارب ہے جس سے بیس اسپتال بنائے جاسکتے ہیں : خرم دستگیر
ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ ہنر مند پاکستان نمائش کےافتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستیگر کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں نجکاری کا عمل کبھی آسان نہیں ہوا،پی آئی اے کو خسارے کے باعث چالیس ارب روپے دیئے گئے جس سے دو دو ارب روپے کے بیس اسپتال بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے،اسٹیل مل اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز پیپلزپارتی کی تھی جس پر عمل ہم کر رہے ہیں ۔ نمائش کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہنرمند پاکستان نمائش کا مقصد گھریلو صنعت اورعام آدمی کی ہاتھ سے بنائی گئی اشیا کو فروغ دینا ہے۔