لاہور میں سگیاں پل کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سگیاں پل کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار نے اٹھائیس سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔ جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔ متوفی کی جیب سے کوئی شناخت چیز برآمد نہیں ہو سکی۔ جس سے اس کا نام اور رہائش کا پتہ چلایا جا سکتا۔ تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر لاش مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔ جبکہ فرار ہونے والے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔۔۔