نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر چیپل ہیڈلی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی
ہیملٹن میں کھیلے گئے چیپل ہیڈلی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم چھ رنز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، چھہتر رن پر نیوزی لینڈ کی دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا، جس کے بعد اوپنر ڈین براؤنلی نے روز ٹیلر سے ملکر اسکور میں سو رنز کا اضافہ کیا،،، روزٹیلر ایک سو سات رنز بنا کر جیمز فلکنر کی گیند پر آؤٹ گئے، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو اکیاسی رنز بنائے، مہمان ٹیم نے دو سو بیاسی رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو چوالیس رنز پر اسکی دو وکٹیں گر گئیں، اوپنر ایرون فنچ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ملکر اسکور میں پچھتر رنز کا اضافہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کی، تاہم آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم سینتالیس ویں اوور میں دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ آف دی میچ قرار پائے۔