دفاعی چیمپئن جرمنی کے مارشل کیٹل نے ٹور دبئی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔
ٹور دبئی سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے کا انعقاد دبئی انٹرنیشنل مرین کلب سے سٹی واک تک کیا گیا، ایک سو چوبیس کلومیٹر طویل ٹریک پر سائیکلٹ نے بھرپور ہمت کا مظاہرہ کیا، تاہم جرمن سائیکلسٹ مارشل کیٹل نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چونتیس منٹ اور بارہ سیکنڈ میں طے کر کے ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے جیت لیا، دفاعی چیمپئن جرمن سائیکلٹ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہے،،، ٹور دبئی ریس میں جرمن کے ہی ڈیلان گروئن ویگن نے دوسری اور جان ڈیگن کولب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمد المختوم نے ریس کے فاتح کو ٹرافی سے نوازا۔