یوم کشمیر پر لاہور میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں
مسلم لیگ نون کی جانب سے یوم کشمیر پر الحمراہ ہال سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی چئیرنگ کراس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگائے، تحریک انصاف کے رہنما دیوان محیودین نے مودی کے خلاف نعرے لگائے تو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی انکے ہم زبان ہو گئے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوبرہان وانی پیدا کرنےپرمجبور کیا گیا، مودی کی انتہاپسندانہ سوچ کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں, بھارت کے پالیسی ساز غلط فہمی کا شکار ہیں، جبرسےکشمیریوں کی تحریک آزادی نہیں دبائی جاسکتی، پاکستان کشمیریوں کاوکیل صفائی ہے،بھارت کاجنگی جنون کسی کام نہیں آئےگا، بھارت کوکشمیرمیں مظالم اورآبی ناکہ بندی کےنتائج بھگتناہوں گے، دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح باآواز بلند اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں نے ایک ہی جگہ جمع ہو کر یہ پیغام دیا کہ سیاسی اختلافات جتنے بھی ہوں، مسئلہ کشمیر پر سب جماعتیں ایک ہیں