مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمدالخلیفہ نے ملاقات کی
وفاقی دارلحکومت میں شیخ خالد بن احمد بن محمدالخلیفہ کی قیادت میں بحرین کے وفد نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔جس میں باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ,اس موقعے پرمشیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ بین الوزراتی کمیشن تعاون کے فروغ کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا بحرین کے افراد پاکستان میں سرمایہ کاری کی موجودہ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں , سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سی پیک گوادر کی بندرگاہ کے منصوبے کے ساتھ علاقائی ممالک کی اقتصادی ترقی کی گہرائی میں اضافہ کا زریعہ بنا ہے ۔اس موقعے پر بحرینی وزیر خارجہ نے کہا پاکستان سے دیرنہ اور مستحکم تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہونگے