مار دھاڑ اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم دی لوسٹ سٹی آف زی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم دی لوسٹ سٹی آف زی کی کہانی ایک برطانوی فوجی افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایمزون کے جنگلات میں ایک پر اسرار شہر کی تلاش میں نکلتا ہے۔ جہاں اس کو کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ جنگلات میں گم ہو جاتا ہے, فلم کی ہدایات جیمز گرے نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں چارلی ہینم، ٹام ہالینڈ، سینا ملر، رابرٹ پیٹن سن اور جوہان میئرز شامل ہیں۔ مار دھاڑ، ایڈونچر اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی