مقبوضہ مغربی کنارے پر فلسطینی بچوں کا واحد سکول منہدم کردیا
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی علاقے میں یہودی بستی میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہےاسی لئے بچوں کے سکول کو منہدم کیا گیا ہے، میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اچانک مغربی کنار ے پر فلسطینی بچوں کے سکول پر دھاوا بول دیا ، علاقے کو چاروں طرف سے سیل کرکے سکول کی عمارت کو منہدم کردیا،واقعے کے خلاف فلسطینی بچوں نے اپنا جھنڈا ہاتھ میں پکڑ کر احتجاج کیا اور اسرائیلی فورسز کے خلاف نعرے بازی کی،بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا حق ہے اور ہمیں اس حق سے محروم نہ کیا جائے، سکول کی تعمیر میں بیلجیئن، اٹلی، فرانس سمیت کئی ممالک کے فلاحی اداروں نے مدد کی تھی لیکن اسرائیلی فورسز سکول کو منہدم کرنے سے باز نہ آئےانہوں نے الزام لگایا کہ سکول بنانے کیلئے باقاعدہ پرمٹ نہیں لیا تھا تھا