مالدیپ میں نیلے رنگ کی روشنی بکھیرتے ایلجی کا انبار

مالدیپ کے جزیرے ’وادہوو‘ کے ساحل پر ایک خوبصورت نظارہ اْس وقت دیکھنے میں آیا، جب وہاں نیلے رنگ کی روشنی پھیلاتے ایلجی کا انبار لگ گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود ان چمکدار ایلجی میں قدرتی طور پر روشنی بکھیرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔