بھارتی فوج ظلم اور جبر سے کشمیروں کی آواز نہیں دباسکتی: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلیے ہرروزہی یوم یکجہتی کشمیر ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن یوم یکجہتی کشمیرمناتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی فوج کے ظلم وستم کا نشانہ بننے اور شہید کئے جانیوالے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی فوج ظلم اور جبر سے کشمیروں کی آواز نہیں دباسکتی۔ حق کی فتح ہوگی، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔