ماں کا ضدی بچہ، باپ کا فائٹر اور دنیا کا عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج اپنی33سالگرہ منارہا ہے
5فروری 1985 کوئی نہیں جانتا تھا کہ ایک باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا یہ ننھا دنیائے فٹبال کی بلندیوں کو چھوئے گا، 7 سال کی عمر سے ہی فٹبال رونالڈو کا جنون بن گیا،،،پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹبالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دے دی۔انٹرنیشنل فٹبال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، 400 سے زیادہ گول کرنے کے بعد بھی زندگی کی تینتیسویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی تیزی میں کمی آئی نہ گول کرنے کی بھوک ختم ہوئی ہے