مسلم لیگ نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا
مسلم لیگ نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا، جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لئے بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں،،جلسہ گاہ کے اندر اور باہر پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں،جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج ہیں،، جلسہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر مرکزی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے،،اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں