کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: پاکستانی کمیونٹی فرانس کا ایفل ٹاور پر مشترکہ مظاہرہ
پیرس ( نمائیندہ خصوصی ) بھارتی ظلم و ستم و درندگی کے خلاف اور مظلوم کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چار فروری بروز اتوار دن دو بجے بمقام ایفل ٹاور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی طرف سے ایک مشترکہ مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ مظاہرہ میں شامل ہوکر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ ،جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان ، چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف ، نائب صدر چوہدری سجاد مہنہ نمبردار ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید پکھووال ، نائب صدر چوہدری محمد رفیق مغلئی ، پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ،جنرل سیکریٹری قاری طاہر عباس گورایہ ، پیپلز پارٹی فرانس کے میڈیا کوآرڈینیٹر اصغر صغیر ، پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما چوہدری رزاق ڈھل ، مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ ، سینئر راہنما چوہدری طاہر رزاق ، تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد اصغر برھان ، صدر لیبر ونگ تحریک انصاف فرانس سید ظریف شاہ ، سینئر راہنما حاجی ابرار اعوان ، انجمن فلاح دارین فرانس کے بانی صدر شیخ غلام حسین ، بزم سخن فرانس کے صدر ملک عاکف غنی اعوان ، جنرل سیکریٹری ایاز محمود ایاز ، مسلم لیگ ن یورپ کے سینئر راہنما شمروز الہی گھمن ، سینئر راہنما راؤ طاری ، پاکستان کمیونٹی سنٹر فرانس کے بانی صدر چوہدری فیاض ارشد ، ایسوسی ایشن اسپورٹس اینڈ کلچرل فرانس کے صدر عمیر بیگ ، کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال ، ملک سعید اعوان ، ارشد خان نے کیا۔ انہوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے پروگرام کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔