نواز شریف کے مطابق منتخب وزیراعظم کو منی لانڈرنگ ، کرپشن اورجھوٹ بولنے کی اجازت ہے: کپتان

عمران خان نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف پر خوب تنقید کی ،، عمران خان نے کہا کہنواز شریف نے جمہوریت کے حوالے سے اپنے خیالات ظاہرکردیئے،، نواز شریف کہتا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو منی لانڈرنگ ، کرپشن اورجھوٹ بولنے کی اجازت ہے،، نواز شریف کی جمہوریت کے مطابق تمام اداروں کو گالیاں دینا جائز ہیں،، نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم قانون سے بالاتر ہوتا ہے،، نواز شریف نے کہا وزیراعظم سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے،،نواز شریف نے کے پی کے حکومت کے حوالے سے جھوٹ بولنے کی روایت بھی برقرار رکھی،، عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 350 ہائیڈرو پراجیکٹس مکمل کیے،، سونامی ٹری پراجیکٹ پر کوئی نواز شریف کو حقیقیت سے آگاہ کرے دنیا بھر میں سونامی ٹری پراجیکٹ کی شفافیت پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف ہو رہی ہے ،، نوازشریف کا ایسا رویہ شرمناک ہے